کوشش ہے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے:شہباز شریف

کوشش ہے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے:شہباز شریف


قصور (24نیوز) شہباز شریف قصورمیں سیاسی مخالفین پربرس پڑے انہوں نے کہا کہ مردان کی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، کیا احتجاج والے عاصمہ کے لئے بھی آنسو بہائیں گے؟ ایسے واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق قصورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلی شہبازشریف نے زینب قتل کیس کے حوالے سے مخالفین کو کرارا جواب دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، خدارا اس دکھی قوم کو مزید دکھ نہ دیں، مردان کی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، کیا مال روڈ پرآنے والے عاصمہ کے لئے بھی آنسوبہائیں گے؟ کیا یہ لوگ مردان جا کر احتجاج کریں گے مزید کہا کہ زینب قتل کیس میں پیشرفت ہوئی۔

 قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹائم فریم نہیں دے سکتا، ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام ادارے کوشاں ہیں، میں بھی احتجاج کرنے والوں کو جواب دوں گا۔

ویڈیو دیکھیں :