عمران خان کی تنقید بلاجواز، پارلیمنٹ کی بے توقیری برداشت نہیں: پی پی پی


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری برداشت نہیں، پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، کرتےرہیں گے۔

پارلیمنٹ کے حوالے سے عمران خان کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے۔ اس کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجرموں کو سربراہ بنانے والی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں: عمران خان

دریں اثناء اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کے مؤقف کی تائید کی۔ عمران خان کی پارلیمنٹ پر تنقید بلا جواز ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی۔

متعلقہ خبر: شیخ رشید کا استعفیٰ، طاہر القادری نے مین آف دی میچ قرار دیدیا