دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی، فخر زمان کی سنچری

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی، فخر زمان کی سنچری


بلاوایو(24نیوز) پاکستان نےزمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کرسیریزمیں0-2 کی برتری حاصل کرلی۔شاندارسنچری اسکورکرنےپرفخرزمان مین آف دی میچ قرارپائے۔

شاہینوں نےدوسرےمعرکےمیں بھی زمبابوےکوجکڑ لیا۔ پاکستان نےزمبابوے کو9 وکٹوں سےشکست دیدی۔گرین شرٹس نے195رنزکاہدف ایک وکٹ کےنقصان پرپوراکرلیا۔فخرزمان کی سنچری کی بدولت 36ویں اوورمیں ہی پاکستانی ٹیم ہدف تک پہنچ گئی۔فخرزمان117رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ سنچری اسکورکرنےپرانہیں میچ کابہترین کھلاڑی بھی قراردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

امام الحق نے44اوربابراعظم نے29رنزکی اننگزتراشی۔زمبابوےکاکوئی بھی بولروکٹ نہ لےسکا۔اننگزکی واحدوکٹ امام الحق کی صورت میں گری جورن آؤٹ ہوئے۔اس سےپہلےزمبابوےنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاجودرست ثابت نہ ہوا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔