العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی


اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کےبعد کل تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔  نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ  آپ کی درخواستوں کے ساتھ ایک خط بھی ہائیکورٹ کو بھیجا ہے جو ہمارے انتظامی معاملے سے متعلق ہے۔ امید ہے آج شام تک ہدایات موصول ہوجائیں گی۔ جس پر عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جج محمد بشیر  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےجیل ٹرائل کی صورت میں صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوگی۔ صحافیوں کےخصوصی پاس بنوائے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔