لالی وڈ حسینہ کا انکار،بالی وڈ حسینہ کا اقرار

لالی وڈ حسینہ کا انکار،بالی وڈ حسینہ کا اقرار


24نیوز: اب فلم نہیں بس آئٹم سونگ کروں گی،بالی وڈ کی بولڈ بیوٹی بپاشا باسو نے انتالیس برس کی عمر میں کیا انوکھا اعلان، حسینہ آئٹم نمبر کرنا چا ہتی ہیں،پاکستانی فنکار مایا علی نے کہا فنکار اپنی اداکاری سے جانا جاتا ہے آئٹم سانگز سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق با لی وڈ کی بنگالی بیوٹی بپا شا باسو جن کی اداوں کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔ آئٹم نمبر کرنا چا ہتی ہیں۔بپاشا کا کہنا تھا کہ پوری فلم کرنے کی اب تمنا نہیں اب تو دل چا ہتا ہے صرف آئٹم نمبر کروں۔واضح رہے کہ سال 2015 کے بعد سے بپاشا انڈسڑی سے باہر ہیں۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نیویارک کی سڑکوں پر دیسی گرلی کے ٹھمکے 

 دوسری جانب پاکستانی فنکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ فنکار اپنی اداکاری سے جانا جاتا ہے آئٹم سانگز سے نہیں۔ مایا کے مطا بق لوگ فنکار کو اس کے مختلف کرداروں سے یاد رکھتے ہیں۔ اس لیے ان کو آئٹم نمبرز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔خیال رہے کہ مایاعلی نے حال ہی میں ایک آہٹم سانگ کیا جو طیفا ان ٹربل فلم کا ہے جس نے کافی مقبولیت بھی حاصل کی ہے۔