گوجرانوالہ:مقامی فلاحی ادارے کا احسن اقدام، 18 گھر آباد کردیئے

گوجرانوالہ:مقامی فلاحی ادارے کا احسن اقدام، 18 گھر آباد کردیئے


گوجرانوالہ (24نیوز) گوجرانوالہ میں مقامی فلاحی ادارے کی جانب سے مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں اٹھارہ جوڑے شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔

 کنگنی والا کے قریب واقع میرج ہال میں مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے اٹھارہ مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دلہنوں نے خوبصورت عروسی ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے جبکہ دولہوں نے شیروانی پہن رکھی تھی، ہر دولہے اور دولہن کیساتھ چالیس مہمان بھی شریک ہوئے جنہوں نے خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔ بارات کی آمد کے بعد دلہنوں کو ان کے دلہوں کے ساتھ نکاح پڑھواگیا، اس موقع پرنو بیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ غربت کی چکی میں پسنے والوں کیلئے ایسی تقریبات کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ 

شادی میں شریک ایک ہزار سے زائدمہمانوں کیلئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ تقریب کے اختتام پرہر دولہن کو تین لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان بھی تحفے میں دیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔