آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا


واشنگٹن( 24نیوز ) آئی ایم ایف کیمینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایگزیکٹو بورڈ نے استعفیٰ منظور کرلیا، کرسٹین لیگارڈ یورپین سینٹرل بینک کی سربراہ بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا، آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرسٹین لیگارڈ کی رہنمائی میں آئی ایم ایف نے اپنے ممبر ممالک کو عالمی مالیاتی چیلنجز اور اس کے بعد کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور کامیابی کے ساتھ معاونت فراہم کی ہیں، اعلامیہ میں ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کرسٹین لیگارڈ نے ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کے لیے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔