چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق مستعفی



لاہور(24نیوز)ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق مستعفی ہوگئے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیف سلیکٹر کےعہدےپرمزید کام نہ کرنے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کو نئی سوچ کے ساتھ آگے آنا چاہیے، انگلینڈ سے واپسی پر چیئرمین اور ایم ڈی سے ملاقات ہوئی،30جولائی تک معاہدے کا وقت پورا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈمجھےسلیکشن کےعلاوہ کوئی آفرکرےگاتومیں حاضرہوں، جوکرسکتاتھاساڑھے3سال میں کردیا،کرکٹ میری محبت میراجنون ہے، شعیب ملک کواچھی کارکردگی پرسلیکٹ کیا، ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی،پاکستان کرکٹ کی مستقبل میں بہت سی مصروفیات ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ساتھی سلیکٹرزکابےحدمشکور ہوں جنہوں نےمیراساتھ دیا ، سلیکشن کمیٹی15رکنی ٹیم میں کوچ اورکپتان سےمشاورت کرسکتی ہے ، 11رکنی ٹیم کاانتخاب کرناکوچ اورکپتان کاکام ہوتاہے ،بورڈنےکسی قسم کی کوئی آفرنہیں کی، میں سمجھتاہوں ورلڈکپ میں ٹیم نےاچھاپرفارم کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer