اپنی والدہ سے بات کرناچاہتی ہوں،ان کی آواز سننا چاہتی ہوں:مریم نواز

اپنی والدہ سے بات کرناچاہتی ہوں،ان کی آواز سننا چاہتی ہوں:مریم نواز


24نیوز: ہارلےاسٹریٹ کلینک لندن میں زیرِعلاج بیگم کلثوم نوازکی طبیعت میں کوئی بہتری نظرنہیں آرہی، کینسرکےموذی مرض سےلڑنے والی کلثوم نوازبدستوروینٹی لیٹرپرہیں، بے بس و لاچاربیٹی مریم نوازکہتی ہیں وہ اپنی والدہ کی آوازسنناچاہتی ہیں لیکن جب سے وہ آئی ہیں امی بے ہوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شریف خاندان ہی نہیں پوری قوم ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن سے بیگم کلثوم نوازکی صحت کے حوالے سےاچھی خبرکا منتظرہے لیکن بے بسی کی تصویربنی مریم نوازکا کہنا تھا ڈاکٹروالدہ کے ہوش میں آنے کی کوئی خبرنہیں دے رہے۔ میڈیا سےبات کرتے ہوئے مریم کی آواز بھرآئی اورکہا جب سے لندن پہنچے ہیں۔ امی کو ہوش میں نہیں دیکھا۔ وہ اپنی والدہ سے بات کرناچاہتی تھیں۔ ان کی آواز سننا چاہتی تھیں لیکن جب سےہم آئے ہیں وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شہبازشریف بیگم کلثوم نوازکی عیادت کرنے لندن پہنچ گئے 

 مریم نوازکا مزید کہنا تھا ہم کرب سے دوچار ہیں۔ دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔ قوم امی کی صحت یابی کیلئےدعا کرے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ان کے بیٹے سلمان اور بیگم نصرت اورشریف خاندان کئےدوسرے افراد بھی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کےلیے اسپتال پہنچے۔شہبازشریف کا کہنا تھا بھابھی کلثوم کی طبعیت خراب ہےقوم جلدصحت یابی کےلئےدعاکرے۔