چیف جسٹس خواجہ سراﺅں کو شناخت دلوانے کیلئے میدان میں آگئے


لاہور( 24نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سراﺅں کے اہم مسئلے کا نوٹس لے لیا ان کو شناخت دلوانے کیلئے میدان میں آگئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ  سراﺅں کے  شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور اخوت فاﺅنڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کل صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکلے

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فاﺅنٹین ہاﺅس لاہور کے دورے کے دوران خواجہ سراﺅں نے شناختی کارڈ نہ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔