کاغذات جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی ایک ساتھ طلب

کاغذات جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی ایک ساتھ طلب


اسلام آباد ( 24نیوز ) حلقہ این اے53 کے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے عمران خان ، عائشہ گلالئی اور  شاہد خاقان کو ایک ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائرکر رکھے ہیں۔ عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب دینا ہوگا جب کہ عمران خان کے وکلا عید سے قبل اعتراضات کی نقول حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکلے

ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کی اسکروٹنی کل کی جائے گی جس سلسلے میں آر او نے عمران خان ، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی کو ایک ہی دن- میں طلب کیا ہے۔ حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں۔

پڑھنا نا بھولیں:شہبازشریف بیگم کلثوم نوازکی عیادت کرنے لندن پہنچ گئے 

این اے 53 سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائےگی۔واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اوران کے خلاف بھی اعتراضات ر کیے گئے ہیں۔