دبنگ خان اور چاکلیٹی ہیرو میں”جنگ“چھڑ گئی

دبنگ خان اور چاکلیٹی ہیرو میں”جنگ“چھڑ گئی


ممبئی( 24نیوز )بالی ووڈ دبنگ خان اور چاکلیٹی ہیرو میں ”جنگ“چھڑ گئی ہے دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے طعنوں کے نشتر چلانے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
فلم سنجو میں سنجے دت کا کردار نبھانے والے رنبیر کپور نے خود پر کی گئی سلمان خان کی تنقید پر سنجو بابا اسٹائل میں کراکرا جواب دیا ہے،پہلے جانتے ہیں کہ دبنگ خان عرف سلو بھائی نے چاکلیٹی بوائے رنبیر کپور کے بارے میں کیا کہا تھا ،جی سنجے دت کے 40 سالہ فلمی کیریر کے اتار چڑھاﺅ اور سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سنجو ‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے پر دبنگ خان نے رنبیر کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
اس پر رنبیر کپور نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لیجنڈ کی زندگی پر بنی فلم میں وہ اپنا کردار خود ادا نہیں کرتا بلکہ اس کردار کو کوئی دوسرا اداکار نبھا کر پوری انڈسٹری کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ایسا پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مولا چٹوک کا خوبصورت علاقہ سیاحوں کی جنت
رنبیر کپور نے بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ فلم سنجو میں میرے کردار کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے گا کیوں کہ شائقین میری اداکاری کا موازنہ سنجے دت کی شخصیت سے کریں گے اس لیے میں نے اس کردار کی ادائیگی کے لیے سخت محنت اور ریہرسل کی ہے تاکہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔