عیدالفطر کے موقع پر شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام

عیدالفطر کے موقع پر شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام


کراچی ( 24نیوز ) عیدالفطر کے مہربان موقعہ پر شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام  ہو گئے۔ دن دیہاڑے 6 ڈکیتوں نے ایک فیملی کو لوٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ملزماں کو گرفتار جبکہ قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار ڈکیتی کی کوشش نا کام بنادی۔ عیدالفطر کے موقعہ پر شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز اور ڈکیت بے لگام ہوگئے۔ دن دیہاڑے گلشن اقبال بلاک چار میں تین موٹر سائیکلز پر سوار 6 ملزماں نے ایک فیملی کو لوٹ لیا ۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی، جس میں ملزمان کو گاڑی سے اترنے والے شہریوں سے سرے عام موبائل فون چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر داماد نے عید کی خوشیاں غم میں بدل دیں 

فوٹیج میں ملزمان کے دیگر ساتھی موٹرسائیکل پر چکر کاٹتے بھی نظر آرہے ہیں۔ ملزمان کو لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔رینجرز نے محمود آباد، بریگیڈ اور فیروز آباد میں کارروائی کرکے 5 ملزماں کو گرفتار کرلیا، ملزماں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کرمنل عرفان کو گرفتار کرلیا۔ پاپوش نگر پولیس نے بھی منشیات فروش کو گرفتار کرکےایک کلو چرس برآمد کرلی۔  

پڑھنا نہ بھولیں:100روپے کم کیوں دیئے، ٹریفک وارڈن کا شہری پر وحشیانہ تشدد 

دوسری جانب قائد آباد مرغی خانے کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہر کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات نا کام بنادی۔ پولیس کے مطابق سب انسپیکٹر محمد اکرم نے ڈکیتی کرتے ہوئے ملزم عادل کو ملیر سٹی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔