عمران خان نے چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا


24نیوز:  پاکستان تحریک انصاف کا چیئر مین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئر مین نادرا کے خلاف پارٹی کو آواز اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

  پی ٹی آئی کا الزام ہےچیئرمین نادرا نے مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹافراہم کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے نادرا چیئر مین کو ہٹانے کے لیے پیٹیشن تیار کر لی۔ چیئر مین پی ٹی آئی کو سینئر وائس پریزیڈنٹ بابر نے پیٹیشن پر بریفنگ دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاغذات جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی ایک ساتھ طلب 

پیٹیشن میں موقف اختیار کیا گیاہے۔ چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔ چیئر مین نادرا کو ن لیگ نے تعینات کیا تھا اس لیےچیئر مین نادرا کی مودجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے تصدیق کی ہےتحریک انصاف کی طرف سےچیئر مین نادرا کے خلاف پیٹیشن تیار کر لی ہے ۔ ان کا کہنا یے پی ٹی آئی جلد الیکشن کمیشن میں چیئر مین ناررا کے خلاف پیٹیشن دائر کر ے گی۔