خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ تیار،کل پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ تیار،کل پیش کیا جائے گا


پشاور( 24نیوز ) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے کل پیش ہونے والے بجٹ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،بیشتر محکموں نے اپنے ترقیاتی پروگرام بھی تیار کر لیے جسے کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا. محکمہ تعلیم نے 160 جبکہ محکمہ بلدیات نے 7 ارب سے زائد کا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا.

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کا کل پیش کیے جانے والے بجٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل،تقریبا 800 ارب کا پیش ہونے والے بجٹ کے لیے محکموں نے بھی اپنے ترقیاتی پروگرام تیار کر لیے ہیں،سب سے زیادہ رقم 22ارب سے زائد رقم سڑکوں کے لیے مختص کر دیے۔

محکمہ بلدیات نے 7 ارب 39 کروڑ 66 لاکھ کا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا.دیہی ترقی کے 3 ارب 10 کروڑ اور شہری ترقی کے لیے 3 ارب43 کروڑ مختص کرنے کی تجویز،کل 69 منصوبوں میں صرف 16 نئے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے بھی اپنا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا،پہلی دفعہ 12 ارب روپے قبائلی اضلاع کی تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی.تعلیمی بورڈز کے ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کے سکالر شپس کے لیے بھی رقم.مختص جبکہ 16 ہزار نئے اساتذہ بھی بھرتی کئے جائینگے.26 ملین کے مفت کتابوں کے لیے بھی 2 ارب سے زائد رقم مختص کی جائے گی.

اظہر تھراج

Senior Content Writer