کراچی کا موسم ٹریک پر آگیا

کراچی کا موسم ٹریک پر آگیا


کراچی (24نیوز)کراچی کا موسم اپنے ٹریک پر واپس آگیا ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ساتھ ہی سمندری ہوائیں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ۔

کراچی کے موسم نے یو ٹرن لے لیا  اور معمول پر آگیا،طوفان وایو کا سسٹم کمزور پڑگیا جس سے شہر قائد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ سمندری ہوائیں اٹھارہ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں ،شہرمیں آج بادلوں کی آمدشروع ہوگئی اورآئندہ چندروزتک افق پرچھائے رہیں گے،جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے بارشوں کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer