سرفراز احمد کی ہمت جواب دے گئی

سرفراز احمد کی ہمت جواب دے گئی


(24 نیوز) بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دھیمے مزاج کا کپتان سرفراز احمد بھی گرمی کھا گیا، پرفارمنس نہ دکھانے والے کھلاڑیوں سمیت سب کی سرزنش کردی، سینئر کھلاڑیوں سمیت کوچ بھی کپتان کا انداز دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

بھارت کے ہاتھوں شاہینوں کی درگت کے بعد سرفراز احمد کی بھی ہمت جواب دے گئی چپ چاپ رہنے والے سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے بولے کہ سب کو پرفارمنس دکھانا ہوگی ٹیم میں گروپنگ کی خبر تو گردش کر رہی تھی مگر سرفراز کی ڈانٹ نے ان میں جان ڈال دی، ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس خیال میں نہ رہیں کہ میں اکیلا گھر جاؤں گا میرے ساتھ کئی دوسرے بھی گھر جائیں گے۔  کھلاڑی اور کوچ سر جھکائے سرفراز احمد کی ڈانٹ سنتے رہے۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر اپنی مرضی کی ٹیم کھلانے پر زور دیتے رہے جبکہ سرفرازاحمد اپنی مرضی کی ٹیم منتخب کرنے میں ناکام رہے۔  سرفراز احمد کا بعد میں کہنا تھا جو ہوا سو ہوا اب توجہ اگلے میچز پر مرکوز رکھنی چاہئے۔  مگران باتوں کےبعد سینئرکھلاڑی شعیب ملک نے قومی ٹیم کےاگلے پڑاؤ لندن کےلئے ٹیم بس میں سفر نہیں کیا ورلڈکپ جیسا اہم ٹورنامنٹ اور اس کے درمیان ٹیم میں اس قسم کی باتوں کا ہونا یقیناً آئندہ کے میچز پر اثراندازہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ورلڈکپ کےاگلےمیچزمیں کچھ غیرمتوقع تبدیلیاں ہوسکتیں ہیں جن کی طرف حالات تیزی سےجارہےہیں جبکہ سرفرازاحمدکےقریبی حلقےکافی عرصہ سےسرفرازاحمدکویہ بات سمجھانےکی کوشش کر رہےتھےکہ سرفرازاحمدچیف سلیکٹراورکوچ کےاثرسےنکل کرلیڈکریں اور اپنی الیون خود منتخب کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer