سابق مصر ی صدر محمد مرسی انتقال کرگئے

سابق مصر ی صدر محمد مرسی انتقال کرگئے


(24 نیوز) مصر کے سابق صدرمحمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے، ایک مقدمے میں پیشی کے دوران وہ بے ہوش ہوئے اور پھر خالق حقیقی سے جاملے۔

مصر کےمعزول صدرمحمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔ اطلاعات کےمطابق وہ پیشی کےبعدبیہوش ہوئے اورانتقال کرگئے۔محمد مرسی کی عمر 67 برس تھی، محمدمرسی کیخلاف قاہرہ میں فلسطینی جماعت حماس کےساتھ رابطوں کےحوالے سےجاسوسی کےمقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

مشرق وسطیٰ میں ’عرب سپرِنگ‘ کے نام سےچلنےوالی تبدیلی کی لہرکےبعدمحمدمرسی 2012 میں صدرمنتخب ہوئےلیکن فوج نےایک برس بعدان کی حکومت ختم کرکےانھیں جیل میں بندکر دیا۔

اقتدارسےعلیحدہ کیےجانےکےبعدمحمدمرسی پرالزام عائدکیاگیاکہ انھوں نے2011میں شدت پسندوں کوجیل سے بھاگنے میں مددکی۔ محمدمرسی کوسزائےموت سنائی گئی لیکن مصرکی عدالت عظمیٰ نےسزاختم کرکےان پردوبارہ مقدمہ چلانےکاحکم دیاتھا۔