گوگل نے معذور افراد کی مشکل آسان کردی

گوگل نے معذور افراد کی مشکل آسان کردی


لاہور(ویب ڈیسک) گوگل نے معذور افراد کی مشکل آسان کردی ہے ، گوگل میپ میں ان صارفین کو بھی سہولت فراہم کرنے کی ٹھانی ہے جو وہیل چیئر کے سہارے سفر کرتے ہیں۔

گوگل میپ میں اضافی فیچر کے ذریعے وہیل چیئر استعمال کرنے والے معذور افراد کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ باآسانی گوگل میپ کو فولو کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ سکیں،اس کے ذریعے انہیں یہ معلومات حاصل ہوں گی کہ کون سا راستہ ان کے لیے ہموار ہے اور کس جگہ سے ان کی وہیل چیئر آسانی سے گزر سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر پر سفر طے کرنے کا دورانیہ کتنا ہوگا یا کتنا سفر باقی ہے، اس حوالے سے بھی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں، گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرنے کا مقصد وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کو خود مختار بنانا اور ان کے لیے آسانی مہیا کرنا ہے۔

یہ فیچر نا صرف معذور افراد کے لیے ہے بلکہ اس کا استعمال اسٹرالر اور بیساکھی استعمال کرنے والے افراد بھی کر سکتے ہیں،اس فیچر کے لیے صارف کو گوگل میپ ایپ میں آپشنز پر کلک کرنا ہوگا جس میں وہیل چیئر ایکسیسبل آئیکون واضح ہوگا جس پر کلک کرکے اسے فعال (enable)کرنا ہوگا۔