پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا سے ہے: عمران خان


لاہور (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کچھ بھی کرلے دوہزار اٹھارہ کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ الیکشن کا شدت سے انتظار ہے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی ہر جگہ کیوں نکالا کا شور مچاتے پھرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اسلام آباد سے لاہور آئے جہاں انھوں نے خواتین سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیا۔ خطاب کے بعد  جبعمران خان ویمن کنونشن سے جانے لگے تو خواتین نے گھیر لیا، سفلیاں بنانے لگیں۔ خان صاحب بڑی مشکل سے نکلے۔

یہ بھی پڑھئے: سیاسی پارٹیوں میں خواتین کو کس بنیاد پر عہدے دیئے جاتے ہیں؟ ریحام خان نے بتا دیا 

لاہور میں سوشل میڈیا سمٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ مافیا سے ہے۔ ان کے پاس پیسہ اور ہمارے پاس جنون ہے۔ ہم یہ جنگ جیت گئے تو ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ملتان میٹرو کرپشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں، شہباز شریف 

عمران خان نے کہا کہ ایک بھائی بڑا جبکہ دوسرا چھوٹا ڈاکو ہے۔ شریفوں کے خلاف بولنے سے لوگ ڈرتے ہیں۔

کارکنوں نے آئی لو یو کے نعرے لگائے تو کپتان نے روک دیا

کارکنوں نے آئی لو یو کے نعرے لگائے تو کپتان نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ یہ نعرہ نواز شریف نے متعارف کروایا اور آگے سے وہ لوو یو ٹو کہتا ہے۔

پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی معیار کو ہم نے بہتر کیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: ن لیگ اور نواز شریف کی بھلائی کس چیز میں ہے، چودھری نثار نے بتادیا  

اس دوران جہانگیر ترین، سینٹر چودھری محمد سرور، ڈاکٹر یاسمین راشد، علیم خان، شعیب صدیقی، ولید اقبال، میاں اسلم اقبال اور خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی نے بھی موجود تھے۔

عمران خان کے پروٹول کی گاڑی سے نوجوان گر کر زخمی ہو گیا

علاوہ ازیں عمران خان کے پروٹوکول کی گاڑی سے لٹک کر جانے والا نوجوان گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ عمران خان خواتین کے کنونشن سے خطاب کرنے کے بعد سوشل میڈیا سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تو ان کی پروٹوکول گاڑی کے پیچھے سوار نوجوان گاڑی کی اچانک بریک لگنے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

نوجوان کے منہ، بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آ گئیں۔ نوجوان کے دوستوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ نوجوان پروٹوکول گاڑی کے ساتھ لٹک کر سوشل میڈیا سمٹ کے لیے جانا چاہتا تھا۔

الیکشن 2018 کے امیدواروں کیلئے 25 مارچ کو پارلیمانی اجلاس طلب

تحریک انصاف نے 2018 کے الیکشن کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔ عمران خان کی طرف سے طلب کیے گئے اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور پنجاب کے بیشتر حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

ضرور پڑھئے: احتساب پر ن لیگ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ ایک حلقہ میں زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں چناؤ کے لیے حلقہ کے عوام کی مشاورت کیسے شامل کی جائے۔