نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کیلئے جان دینے والے پاکستانی نعیم شہید کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کیلئے جان دینے والے پاکستانی نعیم شہید کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دینے والے نعیم رشید  شہیدکیلئے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے پاکستانی متاثرین خاندانوں سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ  حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔