امریکی رانی پاکستانی راجہ پر دل ہار گئی

امریکی رانی پاکستانی راجہ پر دل ہار گئی


مردان (24نیوز)سوشل میڈیا کی دوستی سے محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کے کلب میں ایک اور 2ممبر ز کا اور اضافہ ہوگیا ،امریکی رانی پاکستانی راجہ پر دل ہار گئی۔

مردان کا راجا اور لاطینی امریکہ کی رانی نے  فیس بک پر چہرے دیکھے تو دل دے بیٹھے 40 سالہ اعجاز اور 52 سالہ عائشہ جس کا پرانانام روساریو ہے کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تو محبت میں بدل گئی امریکی خاتون ہزاروں میل سفر طے کر کے مردان پہنچی ۔

لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی روساریو نامی خاتون نے فیس بک پر مردان سے تعلق رکھنے والے اعجاز کو دیکھا اور کچھ ہی عرصے میں دل دے بیٹھی،اعجاز ماموت خیل سے شادی کرنے کے لیے روساریو نے اسلام بھی قبول کر لیا جو  اب روساریو نہیں عائشہ ہے ، عائشہ کا کہنا ہے کے وہ پاکستان   آ کر بے حد خوش ہے اور دلہا میاں کے دل میں تو پہلے سے ہی خوشی کے لڈو پھوٹ رہے ہیں۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے لگے انہوں نے مجھے بہت عزت دی یہ کہنا ہے لاطینی امریکہ سے آئے دلہن کا۔اعجاز کی محبت روساریو کو سات سمندر پار پاکستان کھینچ لائی اور اپنی کامیاب محبت کو شادی کی بندھن میں بدل کر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر لیا۔

یاد رہے اس پہلے بھی متعدد غیرملکی خواتین پاکستانی مردوں پر دل لٹا بیٹھیں اور انہوں نے ان سے شادی کرکے پاکستان میں گھر بسا لیا۔