نواز شریف غداری کے مقدمہ سے بچ گئے،ہائیکورٹ نے حکم دیدیا

نواز شریف غداری کے مقدمہ سے بچ گئے،ہائیکورٹ نے حکم دیدیا


لاہور( 24نیوز ) ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرانے کے لیے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا 
درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔ اس لئے عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔