سابق صدر آصف علی زرداری پہلا روزہ کہاں افطار کریں گے؟


لاہور( 24نیوز )انتخابات قریب آتے ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے لاہور کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا، کوئی پارٹی قائد جلسہ کر رہا ہے تو کوئی کارکنوں سے ملنے لاہور آرہا ہے، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کیلئے آج لاہور آئیں گے، جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے میزبان صدر پی پی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ قمر زمان کائرہ، چودھری منظور اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر سے خطاب کریں گے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں