دنیا میں کتنے لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی


24نیوز : ایک منٹ میں ہوتے تو صرف 60 سیکنڈ، لیکن انٹرنیٹ نے ایک منٹ کو بھی کئی گھنٹوں پر محیط کر دیا، انٹرنیٹ کے باعث کئی گھنٹوں میں ہونے والے کام بھی صرف ایک منٹ میں ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نیٹ پر ایک منٹ میں جتنے کام اور گفتگو ہو جاتی ہے، اس کے لیے پہلے کئی کئی گھنٹے کا وقت درکار تھا، پیغام رسانی ہو، خریداری یا پیسوں کا لین دین ہو۔ کسی سے بات کرنی ہو یا کوئی اور کام ہو سب کے لیے انٹرنیٹ موجود ہے۔ سوشل میڈیا، ای میل سروس، آن لائن ہر مسلے کا حل موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک ،انسٹا گرام کو بھول جائیں گے

امریکا کی براڈ کاسٹنگ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں انٹر نیٹ پر ایک منٹ میں دنیا بھر میں 18 کروڑ 70 لاکھ ای میلز بھجی جاتی ہیں۔ صرف ساٹھ سیکنڈ میں مجموعی طور پر واٹس اپ پر 3 کروڑ اسی لاکھ پیغامات۔ 1 کروڑ 60 لاکھ ٹیکسٹ میسجز اور 4 لاکھ 81 ہزار ٹویٹ کیے جا رہے ہیں۔ گوگلز پر ایک منٹ میں 37 لاکھ کے قریب سرچ ہوتی ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:بچوں کیلئے سہولت اور والدین کیلئے خوشخبری

9 لاکھ 73 ہزار افراد فیس بک پر لاگ ان، جبکہ یو ٹیوب پر ایک منٹ کے دوران 43 لاکھ ویڈیو دیکھی جاتی ہیں۔ آن لائن شاپینگ پر ایک منٹ میں اوسطا 8 لاکھ 62 ہزار 823 ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 ارب 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔