نواز شریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری

نواز شریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری


لاہور (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیات کرتے رہے۔ چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز بھی انہوں نے ہی کیا۔

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مفاہمت کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اقتدار کے لیے ملکی سالمیت داؤ پر لگا دی۔ طاقت کے نشہ میں یہ لوگ دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر آصف علی زرداری پہلا روزہ کہاں افطار کریں گے؟ 

آصف زرداری نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے۔ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دلانی۔ ان کی غلطیاں یاد دلا کر معاف کرنا ہے۔ طاقت کے نشے میں کوئی دھرتی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ کچھ لوگ اقتدار کی وجہ سےپاگل ہو چکے ہیں۔