کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ ہلاک، سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید

کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ ہلاک، سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید


24 نیوز: قوم کے دو اور بہادر سپوت دھرتی پر قربان، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل سہیل عابد اور اے ٹی ایف اہلکار ثنا اللہ شہید، 3اہلکار زخمی، آپریشن میں کالعدم لشکرجھنگوی کا سربراہ سلمان بادینی اور 2خودکش بمبار ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، دہشتگرد ہزارہ برادری اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

دوسری جانب شہید کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔ وہاڑی میں بھی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ فوجی افسروں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہید اے ٹی ایف اہلکار ثنا اللہ کی نمازجنازہ بھی کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرنل راجہ سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کردی گئی

علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل عابد کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس قربانی سے زیادہ کوئی قیمتی چیز نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔