ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار

ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار


لاہور( 24نیوز ) ڈی جی ایل ڈی اے اورڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان   گرفتار کرلیا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کو فوری طلب کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے میاں خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کاکہناتھاکہعدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے ایگزمشین نہیں دے رہا، درخواستگزار نے استدعا کی کہعدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی شکایات کی تھی جس پر جسٹس امیر بھٹی  کاکہناتھاکہ جرات کیسی ہوئی معاونت کرنے والےپر جانبداری کا الزام لگایا،شرم آنی چاہیے ایل ڈی اے کو عدالتوں سےجھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے ۔

ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ جو کچھ ہوا اس پر معافی مانگتا ہوں، جسٹس امیر بھٹی کاکہناتھاکہ معافی اپنے پاس رکھیں کس کی جرات ہے جو حکم میں رکاوٹ ڈالے،  جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار کو گرفتار کیاگیا،انسپکٹر شفیق بندیشہ نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگا دیں، علاوہ ازیں عدالت نےڈی جی ایل ڈی اے کو فوری طلب کرلیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER