ایف بی آر افسر نے چیئرمین شبر زیدی کیلئے مشکل کھڑی کردی

ایف بی آر افسر نے چیئرمین شبر زیدی کیلئے مشکل کھڑی کردی


اسلام آباد(24نیوز) حکومت کے لیے ایک اور مشکل تیار ،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے،  شبر زیدی کو بطور چیرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں،  ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے،چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے، درخواست چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer