ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان


دبئی(24نیوز)کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے میں چند دن باقی رہ گئے،انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2 ملین یعنی 20 لاکھ ڈالرز انعام وصول کرے گی۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرز تھی لیکن اس وقت فاتح ٹیم کو آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے گئے۔ اس طرح موجودہ ورلڈکپ 2019کی فاتح ٹیم کی 2015 کی نسبت ڈھائی لاکھ ڈالرز زیادہ رقم ملے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتا ہے ، اس نے 1987، 1999، 2003، 2007، اور 2015 میں عالمی کپ جیتے۔پاکستان نے 1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا،اس وقت وزیر اعظم عمران خان قومی ٹیم کے کپتان تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer