وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی علاقے میں تبدیلی آگئی


خیبرپختونخوا (24 نیوز): خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے  دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیرا علیٰ پرویز خٹک کے آبائی علاقے اضاخیل میں واقع پرائمری اسکول میں طالبعلموں کو خاکروب بنا دیا گیا۔ 

 

خیبرپختونخوا کی تعلیمی ایمرجنسی اور تبدیلی کی ہوا ابھی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی ضلع تک نہیں پہنچی۔ اضاخیل کے پرائمری اسکول میں مستقبل کے معماروں کو کتابوں کی جگہ جھاڑو پکڑا دیئے گئے۔ بچے اسکول میں خاکروب بن کر رہ گئے۔  

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے آبائی علاقے میں واقع پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، بچے سخت سردی میں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں، طالبعلموں سے سکول کی صفائی ستھرائی کا لیا  جا رہا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہمیشہ ناقدین کو ہی آڑے ہاتھوں لیتے ہیں اور میڈیا کو بھی ایسے اسکولوں کو نہ دکھانے کا کہتے رہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک صاحب تبدیلی کا رخ اضاخیل میں بھی کر دیں تاکہ کہیں تو نیا پاکستان نظر  آئے۔