حکومت نظر نہیں آتی،وہ جاتی امرا میں بیٹھی ہوئی ہے:اعتزاز احسن

اسلام آباد (24نیوز) سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ الزام لگانے کا سلسلہ کہاں رکے گا؟ قانون کے غلط استعمال کو کیسے روکا جائے گا؟ اگر کوئی کسی پر شک کرے گا تو اسے 15 روز میں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ہم بندگی پر فخر کرتے ہیں اور یہ بندگی ہمارا ایمان ہے, اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے ڈی چوک پر دھرنے کی مخالفت کی تھی اور آج فیض آباد چوک پر مورچہ بن چکا ہے, حکومت نظر ہی نہیں آتی، وہ جاتی امرا میں بیٹھی ہوئی ہے۔