منڈی بہاؤالدین:رشتے سےانکارپرجلائی جانےوالی لڑکی ہسپتال میں دم توڑگئی


  (24نیوز): منڈی بہاؤالدین میں رشتے سے انکار پر انگاروں میں جھونکی گئی معصوم لڑکی چل بسی ہے۔ رضوانہ گجرات کے عزیز بھٹی اسپتال میں زیر علاج تھی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں شادی سے انکار پر رضوانہ نامی لڑ کی جس کی عمر 20 سال تھی اسے آگ لگائی گئی تھی، وہ زخموں کی تاب نہ لا سکی۔ وہ چل بسی، یہ افسوس ناک واقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھا۔ لڑکے نے لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے آگ لگا دی تھی۔

اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر آگ تو بجھا دی لیکن لڑکی 60فیصدجھلس چکی تھی۔ رضوانہ گجرات کے عزیز بھٹی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ پولیس نے ملزم تصور کو گرفتار کرلیا تھا، جس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اتنی قانون سازیوں کے بعد بھی عورت غیرمحفوظ ہے۔ جس کا جی چاہتا ہے،عورت کو جلا دیتا ہے۔