وزیر اعظم ہاؤس کی نایاب چیزیں نیلامی کیلئے پیش

وزیر اعظم ہاؤس کی نایاب چیزیں نیلامی کیلئے پیش


اسلام آباد(24نیوز) وزیرِاعظم ہاوٴس کے زیرِ استعمال 102 قیمتی گاڑیاں آج نیلامی کیلئے پیش، گاڑیوں میں 2 بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم ہاوٴس کے زیرِ استعمال 102 قیمتی گاڑیاں آج نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان گاڑیوں میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان کا میڈیا مالکان،نمائندوں،اینکرز سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ  وہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں بہت جلدبہتری آنے والی ہے۔شاہ خرچیاں ختم کرکے سادہ زندگی گزاریں گے۔وزیراعظم نے میڈیاکےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستانی میڈیا اوراینکرزسچ سامنے لاتے رہیں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، لوٹی دولت واپس لانا اولین ترجیح ہے۔ ڈیمز بنانے میں میڈیا ہمارا ساتھ دے، ڈیمز ہر صورت بنیں گے، ملک میں ڈیم بننا بہت ضروری ہے۔