میاں چنوں،پیزا شاپ پر بیوی نے خاوند کی چھترول کردی

میاں چنوں،پیزا شاپ پر بیوی نے خاوند کی چھترول کردی


( 24نیوز )دورجدید میں کسی تفریح، پارٹی میں ویڈیو بنانا معمول بن گیا، مگر اس کے خطرناک نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں، ایسا ہی واقعہ میاں چنوں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  پسند کی شادی کبھی کبھار ایسے دن دکھاتی ہے کہ شوہر نامدار آنے والے وقت سے بے خبر ہوتے ہیں،پنجاب کے شہرمیاں چنوں میں  پیزا شاپ پر بیوی نے خاوند کی چھترول کردی، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا جھگڑا ویڈیو بنانے پر ہوا، خاتون نے ویڈیو ڈیلیٹ نہ کرنے پر سرعام خاوند کی پٹائی کردی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ خاوند نے اپنی اہلیہ کی پیزا کھاتے ہوئے ویڈیو بنائی جس پر نوبت لڑائی تک پہنچ گئی اورخاتون نے سرعام اپنے خاوند کی دھلائی کرڈالی،  خاوند کئی سو کلومیٹر کا سفر کرکے چکوال سے بیوی کو ملنے آیا تھا۔