پی ایس او نے پاکستان ایئر لائنز کو تیل کی فراہمی روک دی

پی ایس او نے پاکستان ایئر لائنز کو تیل کی فراہمی روک دی


کراچی (24نیوز) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کو ایندھن کی سپلائی روک دی۔ کراچی سے کوالالمپور، اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کو تیل کی سپلائی بند کر دی گئی۔

پی ایس او نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے فوری طور پر 25 کروڑ ادا کرے۔ پی آئی اے نے گزشتہ 8 روز سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ پی آئی اے کو روزانہ 500 ٹن تیل فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کی مالیت 3 کروڑ 80لاکھ ہے۔ پی آئی اے کی کل واجب الادا رقم 15 ارب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی پیشکش 

24نیوز ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس او نے طیاروں کی آئل کی فراہمی ابھی تک بند نہیں کی۔ لیکن پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجب الادا ادائیگیوں کی وجہ سے معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس او کی جانب سے واجبات کی کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ تیل کی فراہمی اس سے پہلے بھی روکی گئی تھی جس کی وجہ سے دوسرے شہر جانے والی پروازوں کو روانہ نہیں کیا جا سکا تھا۔