پروفیسر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

پروفیسر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا


لندن(24نیوز) محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لوف برخ یونیورسٹی انگلینڈ میں ہوگیا، آئی سی سی 14 روز میں پروفیسر کے ٹیسٹ کا نتیجہ سنائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ نے آئی سی سی کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا۔ لوف برخ یونیورسٹی انگلینڈ میں ہونے والے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں پروفیسر سے تین اورز باؤلنگ کروائی گئی۔ پروفیسر سے خاص طور پر دوسرا کروایا گیا ، حفیظ کی آف بریک گیندوں کو بھی آبزرو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انعام بٹ واپس وطن پہنچ گئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں سنائے گی ۔ آئی سی سی رپورٹ میں باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں پروفیسر فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کے اہل ہوں گے۔

محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔محمد حفیظ جمعہ کے روز وطن واپس آئیں گے۔