کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری


کراچی (24نیوز) کراچی والے بھی اب کرسکیں گے سستا، آسان اورآرام دہ سفر،  کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ سورج کی تپش سے محفوظ ائیرکنڈینشنراور کشادہ بسوں کے سفرسے شہری سندھ حکومت کے گن گانے لگےہیں۔

کراچی والوں کے لئے خوشخبری ، شہرقائد میں چلنےو الی خستہ حال اورکھٹارا بسوں سے ملنے والا ہے شہریوں کواب چھٹکارا،سندھ حکومت نے داود چورنگی براستہ شارع فیصل ٹاور تک کے لئے پیپلز بس سروس کاآغاز کردیا۔ائیرکنڈینشنراور کشادہ بسوں میں بیٹھ کر شہری بھی سندھ حکومت کے گن گانے لگےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

داود چورنگی سے ٹاور تک کرایہ فی سواری چالیس روپے مقرر ہے بس کی اگلی نشستیں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔

 سندھ حکومت نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت نجی کمپنی کےاشتراک سے پہلے مرحلہ میں دس ائیرکنڈیشنربسیں چلانے کافیصلہ کیاہے۔