کراچی کو بجلی بحران دینے کے بعد پی پی پی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کریگی

کراچی کو بجلی بحران دینے کے بعد پی پی پی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کریگی


لاہور(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف  احتجاج  کرنے کا اعلان کردیا، لاہور میں 27 اپریل کو مظاہرہ کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے موجود حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کے خلاف  احتجاج  کا منصوبہ بنایا لیا ہے۔ 27 اپریل کو لاہور میں احتجاجی کیمپ لگاکر مظاہرہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور کے بعد پنجاب بھر کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی  احتجاج  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی میں پکڑ کر عدالت لایا جائے: چیف جسٹس
 
صدر لاہور حاجی عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جھانسہ دے کر ووٹ لینے والے بتائیں کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیوں نہیں کیا گیا۔ لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کوخسارہ پہنچ رہا جبکہ دیہی علاقوں میں اس کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہو چکاہے۔