سونا آسمان سے باتیں کرنے لگا

سونا آسمان سے باتیں کرنے لگا


اسلام آباد(24نیوز) سونا مزید مہنگا ہوگیا،قیمت ساڑھے 5 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،ایک تولہ سونا 60 ہزار روپے کا ہوگیا۔

 سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے60 ہزار روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمت ستمبر 2012 کے بعد پہلی بار 60 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کے اضافے سے 51428 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 47142 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کو بجلی بحران دینے کے بعد پی پی پی پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کریگی 

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا زیادہ مہنگا نہیں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں صرف 6 ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ تاہم ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔