عید قربان کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

عید قربان کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں


کراچی( 24نیوز ) عید قربان کی تیاریاں ہیں زوروشور سے جاری ہیں،اپنی تیاریوں کے ساتھ ساتھ لوگ قربانی کے جانوروں کو بھی سجانے کے خواہش مند ہیں ، اس مناسبت سے کراچی کے مختلف مقامات پر جانوروں کے آرائش کے سامان کے لیے سٹالز لگ گئے۔
بڑی عید کے بڑے جانوروں کو مزید دل فریب بنانے کے لیے مالا ، جھانجر ، ماتھا پٹی اور دیگر زیورات توجہ کا خاص مرکزہیں،جہاں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے لوگ قربانی کے جانور کی خریدوفروخت میں مصروف نظر آتے ہیں وہیں لوگ اپنے جانور کو مزید دلکش بنانے کے لیے جانور کی سجاوٹ کے سامان کو بھی ضروری سمجھتے ہیں۔


عید قرباں کے موقع پر کراچی کی مختلف شاہراوں پر جانوروں کی آرائش کے سامان کی فروخت شروع ہوجاتی ہے،وہیں موسمی کاروبار کرنے والوں کی بھی چاندی ہوجا تی ہے۔
دوکانداروں کا مزید کہنا ہے کہ سجاوٹ کے سامان کی خریداری لوگ قربانی کے ایک دن پہلے تک جاری رکھتے ہیں۔