کپتان نےاپنی ٹیم کا اعلان کردیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کے متوقع کابینہ کے اراکین کے نام سامنے آگئے ،وفاقی کابینہ پیر کو حلف آٹھائے گی، کابینہ 15 وزرا پر اور 5 مشیروں پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے کابینہ میں شامل تحریک انصاف کے اراکین اور اتحادی وزرا کے نام سامنے آگئے، رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا جائیگا،شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہونگے, فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کا قلمدان ملے گا۔پرویز خٹک وزیر دفاع, عمران خان وزیر داخلہ کا قلمدان خود رکھیں گے, داخلہ میں ایک ایڈوائزر رکھنے کی تجویز ہے جو شعیب سڈل ہوسکتے ہیں۔اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزارت ریلوے کا قلمدان دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بابراعوان پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے، امین اسلم موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ہوں گے، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ برائے اصلاحات کے مشیر ہوں گے، عبدالرزاق داو مشیرتجارت،ٹیکسٹائل اور صنعت وپیداوار ہوں گے،محمد ارباب شہزاد مشیراسٹیبلمشنٹ ہوں گے، شفقت محمود کو وزارت تعلیم و تربیت اور قومی ورثا کے قلم دان سونپ دیے گئے ہیں، خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے، فہمیدہ مرزا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ مقرر، زبیدجلال وفاقی وزیر دفاعی پیداوار مقرر، شیریں مزاری انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ہوں گی۔نورالحق قادری وفاقی وزیربرائے مذہبی امور ہوں گے, طارق چیمہ وفاقی وزیرسفیران ہوں گے, سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیرقانون ہوں گے. 

واضح رہے عمران خان نے بطور بائیسویں وزیر اعظم حلف اٹھا لیا ہے،صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔