شہر قائد میں موسم کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

شہر قائد میں موسم کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ


کراچی (24نیوز) کراچی میں موسم سرماکی پہلی بارش کےساتھ مختلف علاقوں میں ژالہ باری ہوگئی، شہرقائدمیں سردی کاراج، بارش سے سارے شہر میں جل تھل ہوگیا، بارش برستے ہی کے الیکٹرک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئےکراچی میں اچانک بادل برس پڑے، گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کے بعد تیزہواؤں نے بھی شہر کا رخ کر لیا، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگیا، ابررحمت برسنےکےساتھ کورنگی،ڈیفنس اورملیرکےعلاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی اوردرجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، اولے برسنے کے ساتھ کے الیکٹرک کا نظام بھی بیٹھ گیا، نیو کراچی،نارتھ کراچی،ملیر،پی ای سی ایچ ایس،بلوچ کالونی،ملیراورکورنگی کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تاہم بارش کاسلسلہ تھمنےکےساتھ ہی بجلی کی بحالی کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا,محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں بارش پاکستان کےجنوبی علاقوں بشمول بحیرہ عرب میں موجودسسٹم کےباعث ہوئی جب کہ آج دن میں بھی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بارش کے باعث شہر کا درجہ حرارت مزید گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائےگا۔