کوئٹہ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات جاری


کوئٹہ (24نیوز)  چرچ دہشت گردی کے بعد کوئٹہ میں سوگ کا سماں ہے، واقعہ میں مرنے والے 8 افراد کی آخری رسومات آج سہ پہر ادا کی جائیں گی، واقعہ میں زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، مقدمہ تو درج ہوگیا لیکن ابھی تک دہشت گردوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پھر لہولہان اور آنسوؤں میں ڈوبا ہوا ہے، گھر گھر میں سسکیاں سنائی دے رہی ہیں، کوئی اپنے پیاروں کی یاد میں رو رہا ہے، کوئی رو رو کر ہسپتالوں میں زیرعلاج اپنے پیاروں کی زندگی کی دعا مانگ رہا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے خون بہانے والے دہشت گردوں کی باقیات کے نمونے حاصل تو کرلئے لیکن ابھی نادرا سے تصدیق اور ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھایا گیا کہ کس طرح دہشت گرد بلا خوف آیا اور چرچ پر حملہ کردیا، سکیورٹی اہلکار نے بھی ڈٹ کا مقابلہ کیا، دہشت گرد مارے بھی گئے لیکن 8 گھر پھر اجڑ گئے۔