چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ


لاہور (24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی، جسٹس شاہد کریم نے 29 نومبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی، حکومت آئین اور قانون کے مطابق نئی تعیناتی کرے،ابصار عالم کی تعیناتی کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا تھا۔ اظہر صدیق نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے دوبار اشتہار جاری کئے گئے تھے، دوسری بار ابصار عالم کے لئے کم تعلیمی قابلیت کا اشتہار دیا گیا تھا،فیصلے کے بعد ابصار عالم نے عہدہ چھوڑ دیا۔

ویڈیو دیکھیں: