پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول نے کامیابی حاصل کر لی

پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول نے کامیابی حاصل کر لی


لندن(24نیوز) انگلش پریمئر لیگ اور لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں بارسلونا،ویلاریڈ ،گیرونا، مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

ذرائع کے مطابق انگلش پریمئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ بروموچ کو دو ایک سے شکست دی ، یونائیٹڈ کی طرف گیرتھ بیری اور رومی لوکاکو نے ایک ایک گول سکور کیا۔

لیگ کے دوسرے میچ لیور پول نے یکطرفہ مقابلے میں بورنوچ کو چار صفر سے شکست دے کر لیگ میں ایک اور کامیابی اپنے نا م کی۔

دوسری جانب لالیگا میں بارسلونا کی فتوحات کا سلسلہ بھی جاری وساری ہے ،بارسلونا نے ڈیپٹریوو کو چار صفر سے شکست دی۔

ادھر لاپاماس اور ایسپونئیل کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابرہو گیا، کیلٹا ویگو نے ایک اہم میچ میں ویلاریئل کو ایک صفر سے شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کی ، گیرونا نے گیٹ فے کو ایک صفر سے شکست دے دی۔