فارن فنڈنگ: ن لیگ، پی پی پی کے خلاف  کیس کی سماعت کل ہو گی


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان بھی ایکشن میں آ گیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس سماعت کے لیے وقت مقرر کر دیا۔ دونوں جماعتوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرسماعت کل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فارن فنڈنگ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھی ہو رہی ہے۔ درخواست میں مسلم لیگ ن کے خلاف برطانیہ میں پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کی بھی استدعا کی گئی ہے۔