سی آئی اے پولیس کی کارروائی، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد


اسلام آباد (24 نیوز) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس کی تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے، دو ملزمان گرفتار، ملزم ہیبت خان سے 25 لیٹر کھلی شراب اور ملزم طارق حسین سے 1020 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تھانہ ترنول میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش شیر خان گرفتار، 1300 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ اسلام آباد تھانہ نون پولیس کی کارروائی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان کامران ولد محمد گل، ساجد ولد اختیار خان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک رکشہ، دو موٹر سائیکل اور پانچ موبائل فون برآمد۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی پولیس ٹیموں کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔