حنیف عباسی کے عمران خان، علیم خان پر تابڑ توڑ حملے

حنیف عباسی کے عمران خان، علیم خان پر تابڑ توڑ حملے


لاہور (24 نیوز) اگر عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کا ہر شخص پورا اترتا ہے۔ علیم خان کی سوسائٹی زرعی اراضی پر بنی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی عمران خان کے لیڈر اے ٹی ایم مشین علیم خان کا چہرہ بے نقاب کیا۔ وہ ایک قبضہ گروپ ہیں اور ان کے خلاف دو ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود تو بدتمیز ہیں ہی، اب اپنے عہدیداروں کو بھی ایسا بنا دیا ہے۔ جہانگیر ترین اس لیڈر کے قبضہ گروپ ہیں۔ عمران خان جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کرتے ہیں اور تیل علیم خان ڈلواتا ہے۔ ان خان کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کہ ان کی پارٹی کی بنیاد جوئے پر ہے اور وہ کوکین کے عادی ہیں۔

لیگی رہنما نے میڈٰیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں عوام احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں۔ 2018 کا الیکشن دور نہیں، عمران خان اور علیم خان پورے پاکستان سے ہاریں گے۔ میں ان کو نا اہل کرواؤں گا۔