واشنگٹن: مسافرٹرین اوور پاس سے اترکرہائی وے پرگرگئی، متعدد افراد ہلاک


واشنگٹن (24 نیوز) امریکا میں مسافر ٹرین اوور پاس سے اتر کر ہائی وے پر گر گئی، متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں مسافر ٹرین اوور پاس سے ڈی ریل ہو کر مصروف ترین آئی فائیو موٹروے پر گر گئی، جس سے متعدد گاڑیاں اس کے نیچے دب گئیں۔

حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں پیش آیا، ٹرین گرنے سے ٹریفک جام ہوگیا، حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ 77 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بہت سے افراد اب بھی بوگیوں اور ٹرین تلے دبی گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔